حیدرآباد۔15ستمبر (اعتماد نیوز) ریاستی گونر ای ایس ایل نرسمہن نے آج دہلی کے دور کے موقع پر میڈیا سے کہا کہ دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس اچھے وزن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے بہت جلد دونوں ریاستوں کی ترقی ہوگی۔ انہوں نے مرکزی
وزیر اشوک گجا پتی راجو سے ملاقات کی۔ انہوں نے آندھرا پردیش تنظیم جدید کے بل میں دفعہ 9,10 کو جانب بحق قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حیدرآباد میں سیما آندھرا کے عوام محفوظ ہیں ۔ یہ میڈیا کی سازش ہے کہ حیدرآباد میں سیما آندھرا کے عوام کو غیر محفوظ بتایا جا رہا ہے۔